’شہبازشریف کی بھی14اگست نہ منانے کی مولانافضل الرحمان کے بیان کی تائید‘سینئرصحافی نے یہ دعویٰ کیا توجواباً سوشل میڈیا صارف نے ایسی ویڈیو پوسٹ کردی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا

’شہبازشریف کی بھی14اگست نہ منانے کی مولانافضل الرحمان کے بیان کی ...
’شہبازشریف کی بھی14اگست نہ منانے کی مولانافضل الرحمان کے بیان کی تائید‘سینئرصحافی نے یہ دعویٰ کیا توجواباً سوشل میڈیا صارف نے ایسی ویڈیو پوسٹ کردی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف موسم کی خرابی کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے تاہم اسی وجہ سے وہ خبروں میں ہیں ۔ اب صحافی انور لودھی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’شہبازشریف نے بھی مولانافضل الرحمان کے 14اگست کو یوم آزادی نہ منانے کی تائید کردی‘۔

انورلودھی کے اس ٹوئیٹ کے جواب میں لیگی مداح انعم چوہدری نے شہبازشریف کی ویڈیو شیئرکردی جس میں وہ میڈیا کے سوالات کے جواب دے رہے ہیں۔ انعم چوہدری نے لکھاکہ’۔۔۔ خود سن لو‘۔ شہبازشریف سے ویڈیو میں سوال کیاگیا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ چودہ اگست کو یوم آزادی کے طورپر نہیں منائیں گے، آپ کا کیاکہناہے ۔ اس پر شہبازشریف نے جواب دیا کہ ’یوم آزادی تو یقینا ہم سب منائیں گے ۔۔۔ جو وہ بات کررہے ہیں ،کیا ہم چودہ اگست کی خوشیوں کیساتھ شفاف الیکشن کی خوشیاں مناسکتے ہیں، جواب یقینا ناں میں ہے اور میں ان کیساتھ ہوں‘۔

عمران نے لکھا کہ ’14گست کو میرا پیغام۔۔۔ محب وطنوں کو چشن آزادی مبارک۔ انڈیا کے یاروں  کو بربادی مبارک۔۔‘‘

شاہین خانزادی نے لکھا کہ ’جھوٹ بولتے شرم بھی نہیں آتی تمہیں؟‘‘۔

آصف ملک نے لکھا کہ ’جھوٹے پر اللہ کی لعنت‘

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور