خواجہ سرا کو نوجوان ڈانس کروانے حویلی لے گئے، ڈانس سے جی بھرا تو کیا شرمناک کام شروع کردیا؟ ہنگامہ برپا ہوگیا

خواجہ سرا کو نوجوان ڈانس کروانے حویلی لے گئے، ڈانس سے جی بھرا تو کیا شرمناک ...
خواجہ سرا کو نوجوان ڈانس کروانے حویلی لے گئے، ڈانس سے جی بھرا تو کیا شرمناک کام شروع کردیا؟ ہنگامہ برپا ہوگیا

  

 شیخوپورہ  (ویب ڈیسک)  شیخوپورہ کے علاقہ تھانہ مانانوالہ کے علاقہ لاگر میں بااثر زمیندارو ں نے خواجہ سراءکو حویلی میں لیجا کر رات بھر ڈانس کروانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بناڈالا، مزاحمت پر شدید تشدد کیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے، ملزمان کے چنگل سے نکل کر خواجہ سراءتھانہ مانانوالہ پہنچ گیا، پولیس نے فوری دادرسی کی بجائے ملزمان کو تحفظ دینا شروع کردیا.

متاثرہ خواجہ سراءکرن کے مطابق بااثر زمینداروں پپو اور مان وغیرہ نے اسے فنکشن کا بہانہ بنا کر ایک حویلی میں لیجا کر رات بھر ڈانس کروایا اور پھر مجھے یرغمال بنا کر زبردستی زیادتی کی جبکہ مزاحمت پر مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر منہ کھولا تو انجام برا ہوگا۔ خواجہ سراءکرن کے مطابق تھانہ مانانوالہ پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے میری درخواست پر کوئی کاروائی کی نہیں، ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں۔ کرن نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری داد رسی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف