پاکستان کا وہ علاقہ جہاں نامعلوم شخص رات کو عورتوں کے آزار بند کاٹ کر بھاگ جاتا ہے ، اس کا طریقہ واردات کیا ہے؟ جان کرآپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی 

10 اگست 2018 (14:05)

شیخوپورہ(ویب ڈیسک) نارنگ منڈی کے محلہ ڈیرہ اشرف اور ملحقہ آبادیوں میں ایک چھلاوا نما انسان پوری بستی کے لئے چار ماہ سے درد سر بن چکا ہے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق مقامی تھانہ میں دی گئی درخواست کے مطابق نامعلوم پراسرار شخص رات کی تاریکی میں دیواریں اور چھتیں پھلانگ کر گھروں میں داخل ہوتاہے اور جوان عورتوں کے آزار بند قینچی سے کاٹ دیتا ہے، کئی بار ایسا ہوا کہ اہلخانہ کے جاگنے کے باوجود وہ بڑی پھرتی سے اونچی اونچی دیواریں پھلانگ کر بھاگنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ گزشتہ رات گلشن عتیق اور محلہ مظفر آباد کے گھروں میں آیا جہاں عورتوں کے جاگنے کے باعث وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکا۔

اس کے باوجود عورتوں سے گتھم گتھا ہوا اور مردوں کے جاگنے پر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گیا۔ محلہ ڈیرہ اشرف کے مکینوں نے اس چھلاوا نما انسان کے ڈر سے ٹھیکری پہرہ بھی لگادیا ہے لیکن وہ روزانہ کی واردات کے باوجود بھی ”چھلاوا“ قابو نہیں آرہا۔

مزیدخبریں