پہلا قومی پرچم بنانے والے کا خاندان کسمپرسی کا شکار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کا پہلا قومی پرچم بنانے والے مرحوم ماسٹر الطاف حسین کا خاندان حکومتی داد رسی نہ ملنے پر گمنامی کی زندگی بسر کررہا ہے، مرحوم ماسٹر الطاف حسین نے پاکستان کا پہلا پرچم بنایا، ان کے پوتے ظہور الحسن کہتے ہیں دنیا ہیروز کو یاد رکھی ہے یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں۔