نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کے لئے بنچ تشکیل دے دیا گیا

نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کے لئے بنچ تشکیل دے دیا گیا
نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کے لئے بنچ تشکیل دے دیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کے لئے اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز کابنچ تشکیل دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے ججزکاآئندہ ہفتے کے لئے روسٹرجاری جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل بنچ سابق وزیراعظم نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کرے گا۔

اس سے قبل جسٹس عامرفاروق کے رخصت پرجانے کے باعث بنچ ٹوٹ گیاتھااوراب یہ نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کرنیوالا تیسرابنچ ہے۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /سیاست /علاقائی /اسلام آباد