کوک سٹوڈیو میں دھوم مچانے والی یہ لڑکیاں دراصل کون ہیں؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

10 اگست 2018 (14:26)

چترال (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوک سٹوڈیو سے کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی دو طالبات آریانہ اور امرینہ نے گلوکاری کے میدان میں قدم رک دیا اوران کے پہلے ہی گانے ’پاریک پاریک(آﺅ چلیں، آﺅ چلیں)‘ نے دھوم مچادی۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے آریانہ نے بتایاکہ ہماری ایک آنٹی ہیں، وہ گھر پرآئیں اور انہوںنے ممی سے کہاکہ وہاں کچھ مہمان آئے ہیں، یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ کوک سٹوڈیو والے ہیں، میں نے پھر بہن سے پوچھا کہ کون آئے تھے تو اس نے بتایاکہ ہم نے وہاں پر گانا بھی گایا، میں نے اس سے کہاکہ آپ نے میرے بارے میں ان کو بتاتے، میں یہی سوچ کررات کو سوگئی تھی کہ کاش وہ کل صبح مجھے بھی بلائیں، اگلی صبح پروانہ جان کی امی دوبارہ آئی اورامی سے کہاکہ رمبور میں کوئی فوتگی ہوگئی ، ہم بڑے جائیں گے تو اچھا نہیں لگے گا، اس لیے بچوں کو بھیجتے ہیں، پھر میں تیار ہوگئی کہ ہاں ، میں جاﺅں گی ، دراصل میں نے پہلے سے ہی یہی سوچ رکھا تھا، پھر میں نے امرینہ کو بلایا اوردونوں وہاں چلی گئیںاور گانا سنایا۔آریانہ کامزید کہناتھاکہ پانچ سے چھ دن تک میں صرف یہی دیکھتی رہی کہ کتنے لائیکس اور کمنٹس ہوئے ، بہت خوشی ہوئی تھی ۔

امرینہ نے بتایاکہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ سب قسمت والوں کو ملتاہے، پہلے توکبھی نہیں ہواتھا، اب ہواہے تو ہم نے کہاکہ ہاں ہم بھی قسمت والے ہیں۔ آریانہ کاکہناتھاکہ میں ماں سے ہمیشہ کہتی تھی کہ مجھے گلوکارہ بننا ہے تو وہ کبھی کبھی تو غصہ ہوتی تھی کہ ہاں آپ گلوکار ہی بنو اور آپ کا بھائی ڈانسر، بھائی کو ڈانسر بننے کا شوق ہے تو پھر میں ممی سے کہتی تھی کہ آپ کو تو خوش ہوناچاہیے تھا کہ آپ کے دونوں بچے الگ سوچ کے مالک ہیں۔ ویڈیو دیکھئے

مزیدخبریں