” تم لوگوں کو بتاتے پھر رہے ہو کہ تمہاری بیوی کو یہ عہدہ مل رہاہے “ نعیم الحق نے تحریک انصاف کے رہنما کو جھاڑ دیا ، دونوں میں لڑائی ہو گئی اور پھر۔۔۔

” تم لوگوں کو بتاتے پھر رہے ہو کہ تمہاری بیوی کو یہ عہدہ مل رہاہے “ نعیم الحق ...
” تم لوگوں کو بتاتے پھر رہے ہو کہ تمہاری بیوی کو یہ عہدہ مل رہاہے “ نعیم الحق نے تحریک انصاف کے رہنما کو جھاڑ دیا ، دونوں میں لڑائی ہو گئی اور پھر۔۔۔

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے جارہی ہے تاہم ابھی تک وفاقی وزراءکا اعلان نہیں کیا گیاہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے بھی تاحال کوئی حتمی نام پی ٹی آئی کی جانب سے سامنے نہیں آیاہے لیکن اب ایک خبر سامنے آ رہی ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق اور پارٹی کے میڈیا ہیڈ افتخار درانی کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی ہے اور اس کی انتہائی حیران کن وجہ بھی منظر عام پر آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اخبار کی خبر کا سکرین شاٹ تیزی کے ساتھ وائرل ہور ہاہے جس میں کہا گیاہے کہ پی ٹی آئی میڈیا سیل کے افتخار درانی اور نعیم الحق کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی اور نعیم الحق نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ باہر بتاتے پھرتے ہیں کہ میں وزیر اور میری بیوی پیمرا کی چیئرمین آر ہی ہے ۔“ نعیم الحق نے رپورٹرز کی شکایت پر افتخار درانی کو خوب کھری کھری سنائی جس کے بعد ان دونوں میں لڑائی ہو گئی اور پارٹی کے میڈیا ہیڈ بنی گالہ سے چلے گئے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے ۔

مزید : قومی