”عمران خان کو نااہل کیا جائے کیونکہ انہوں نے کاغذات میں بشریٰ بی بی کی یہ چیز نہیں دکھائی“ کپتان کے لیے سب سے بڑی خطرناک خبر آ گئی، معاملہ عدالت پہنچ گیا

”عمران خان کو نااہل کیا جائے کیونکہ انہوں نے کاغذات میں بشریٰ بی بی کی یہ چیز ...
”عمران خان کو نااہل کیا جائے کیونکہ انہوں نے کاغذات میں بشریٰ بی بی کی یہ چیز نہیں دکھائی“ کپتان کے لیے سب سے بڑی خطرناک خبر آ گئی، معاملہ عدالت پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے لیے ایک پٹیشن دائر کر دی گئی ہے جس میں ان کے خلاف ایسا موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سن کر عمران خان پریشان ہو جائیں گے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق عمران خان کے خلاف یہ پٹیشن حلقہ این اے 35بنوں میں ان کے مخالف الیکشن لڑنے والے انعام اللہ خان نے دائر کی ہے جو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جماعت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر کھڑے ہوئے تھے۔ پٹیشن میں انعام اللہ خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملکیتی جائیدادیں اور اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان کا نام ظاہر نہیں کیا، چنانچہ آرٹیکل 62اور 63کے تحت صادق و امین نہیں رہے لہٰذا انہیںنااہل قرار دیا جائے۔
درخواست گزار کے وکیل عبدالرشید خان کا کہنا تھا کہ ”ہم نے درخواست کے ساتھ انتہائی اہم دستاویزات بھی منسلک کی ہیں جن میں عمران خان کے خلاف سیتاوائٹ کیس کا امریکی عدالت کا فیصلہ بھی شامل ہے جس میں ثابت کیا گیا ہے کہ ٹیریان ان کی بیٹی ہے۔ عمران خان پاکستان میں اعتراف نہیں کرتا کہ وہ ان کی بیٹی ہیں تاہم بیرون ملک وہ اس کا اعتراف کر چکے ہیں۔ چنانچہ انہیں اپنے کاغذات نامزدگی میں ٹیریان کو بھی ظاہر کرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے صرف اپنے دو بیٹے ظاہر کیے ہیں۔“
درخواست میں بشریٰ بی بی کی جائیداد اور ٹیریان کے علاوہ کاغذات نامزدگی میں بنی گالہ کی قیمت کم بتانے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔ عبدالرشید خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ”کاغذات میں عمران خان نے اپنی بنی گالہ والے گھر کی قیمت 1کروڑ 14لاکھ روپے ظاہر کی ہے جو اس کی اصل قیمت سے کہیں کم ہے۔ حتیٰ کہ جب اس گھر کے لیے زمین خریدی گئی تھی تب اس کی قیمت 5کروڑ روپے تھی۔ “رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے انعام اللہ خان کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے عمران خان اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔