چین نے دہشت گردوں کو سب سے ٹھوس جواب دے دیا، پاکستان میں ایسی چیز تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا کہ ہر شہری خوشی سے جھوم اٹھے گا

چین نے دہشت گردوں کو سب سے ٹھوس جواب دے دیا، پاکستان میں ایسی چیز تعمیر کرنے ...
چین نے دہشت گردوں کو سب سے ٹھوس جواب دے دیا، پاکستان میں ایسی چیز تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا کہ ہر شہری خوشی سے جھوم اٹھے گا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین پاکستان میں تعمیرو ترقی کے کئی منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور اب اس کی طرف سے یہاں ایک ایسی چیز تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے کہ ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کی کارروائیوں اور ان کے خلاف آپریشن میں تباہ ہونے والے سکولوں کی تعمیرنو کے لیے پاکستان کو 1کروڑ 40لاکھ ڈالر(تقریباً2ارب روپے) کی گرانٹ فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز اکنامک افیئرز ڈویژن میں دونوں ملکوں کے مابین معاہدے پر دستخط بھی ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر چینی سفیر یاﺅ ینگ اور سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن غضنفر عباس جیلانی بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ گرانٹ خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ میں تباہ ہونے والے سکولوں کے لیے دی گئی ہے۔ اس علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک 68سرکاری سکول مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔اس موقع پر چینی سفیر یاﺅ ینگ نے معاشی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ چین مستقبل میں بھی ہر فورم پر پاکستانی حکومت کی معاونت جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ اکنامک افیئرز ڈویژن میں ہونے والی اس میٹنگ میں توانائی، انفراسٹرکچر، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، سیاحت، صحت، صنعتکاری اور دیگر کئی شعبوں تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد