نجم سیٹھی پی سی بی سے استعفیٰ دے دیں گے یا نہیں؟ بڑا اعلان کر دیا

نجم سیٹھی پی سی بی سے استعفیٰ دے دیں گے یا نہیں؟ بڑا اعلان کر دیا
نجم سیٹھی پی سی بی سے استعفیٰ دے دیں گے یا نہیں؟ بڑا اعلان کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعدچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مستقبل کے حوالے سے گومگوں کی کیفیت تھی لیکن اب وہ اس معاملے پر بول پڑے ہیں اور صاف اعلان کر دیا ہے کہ وہ وقار اور عزت نفس پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے عہدے سے استعفیٰ دینے کو ترجیح دیں گے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق 2013ءکے عام انتخابات کے بعد جب عمران خان نے دھاندلی کے الزامات لگائے اور نجم سیٹھی کو 35پنکچر لگانے کا موردِ الزام ٹھہرایا، تب سے دونوں کے باہمی تعلقات بہت تلخ چلتے آرہے ہیں۔ ان الزامات کے جواب میں نجم سیٹھی نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا۔ چنانچہ توقع کی جا رہی تھی کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد نجم سیٹھی کو عہدے سے ہٹا دیں گے۔

ایکسپریس ٹربیون سے بات کرتے ہوئے 70سالہ نجم سیٹھی نے اس معاملے کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر نئی حکومت مجھے عہدے پر برقرار نہیں رکھنا چاہتی تو میں گھر جانے کے لیے تیار ہوں۔ میں عزت وآبرو کے ساتھ کام کروں گا۔ اگر مجھے محسوس ہوا کہ نئی حکومت میری خدمات نہیں چاہتی تو میں ایک لمحہ سوچے بغیر گھر چلا جاﺅں گا۔ میں اس وقت اپنے مستقبل کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ حکومت کی طرف سے کوئی آئے اور مجھے بتائے کہ وہ مجھے اس عہدے پر برقرار رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔اگر انہوں نے ’نہیں‘کہا تو میں فوری استعفیٰ دے دوں گا۔“

مزید : کھیل