کیا آپ جانتے ہیں کہ موٹر سائیکل پر اپنی اہلیہ کو لے جانے والا شخص پاکستان کی کونسی اہم ترین شخصیت ہے؟ جواب جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کیا آپ جانتے ہیں کہ موٹر سائیکل پر اپنی اہلیہ کو لے جانے والا شخص پاکستان کی ...
کیا آپ جانتے ہیں کہ موٹر سائیکل پر اپنی اہلیہ کو لے جانے والا شخص پاکستان کی کونسی اہم ترین شخصیت ہے؟ جواب جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں عام انتخابات ہو چکے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور وفاق میں حکومت بنانے جارہی ہے تاہم سینیٹ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی اکثریت ہے اور ان میں پیپلز پارٹی کا ایک ایسا سینیٹر بھی موجود ہے جو کہ انتہائی سادہ اور مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہے اور اب بھی موٹر سائیکل پر سفر کرتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق صحافی عمر قریشی نے سوشل میڈیا پر ایک شخص کی تصویر شیئر کی جس میں وہ موٹرسائیکل پر اپنی اہلیہ کو لیتے ہوئے جارہے ہیں تاہم آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہوگی کہ یہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر ہیں جو کہ 2018 میں پیپلز پارٹی کی طرف سے اقلیتی سیٹ پر  ایوان بالا کے ممبر منتخب ہوئے ہیں ۔
ان کا نام ڈاکٹر انور لال دین ہے جو کہ کراچی کے علاقے صدر میں ایک کرائے کے فلیٹ میں رہتے ہیں،ڈاکٹر انور لال دین کے پاس ایک پرانی موٹر سائیکل ہے ، ان کی چھ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ، سب سے بڑی بیٹی کراچی یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہے جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی چھٹی کلاس کی طالبہ ہے، مارچ 2018 میں یہ شخص پاکستان پیپلز پارٹی کی اقلیت کی ریزرو سیٹ پر سینیٹ کا ممبر منتخب ہوئےتھے ۔انور لال دین کے والد بھی ذوالفقار علی بھٹو دور میں پیپلز پارٹی کی طرف سے ایم پی اے رہ چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -