’ اس صحافی کا بہت شکریہ کہ ہمیں ۔ ۔۔‘ ڈی جی آئی ایس پی آر سوشل میڈیا پر شکریہ اداکردیا

’ اس صحافی کا بہت شکریہ کہ ہمیں ۔ ۔۔‘ ڈی جی آئی ایس پی آر سوشل میڈیا پر شکریہ ...
’ اس صحافی کا بہت شکریہ کہ ہمیں ۔ ۔۔‘ ڈی جی آئی ایس پی آر سوشل میڈیا پر شکریہ اداکردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے لیگی رہنما عابد شیرعلی کے کلاس فیلو اور 12کتابوں کے مصنف فیاض ماہی کو میگزین میں مستقل لکھاری کی پیشکش کردی ، اس کیساتھ ہی ڈی جی آئی ایس آر نے رائٹر کی خدمات کا اعتراف کرنے پر صحافی اجمل جامی کا شکریہ اداکیا۔

ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے لکھا کہ ’ فیصل آباد سے ایک رائٹر فیاض ماہی سے مل کر خوشی ہوئی ، وہ بطور رائٹر ہمارے ماہانہ شمارے کیساتھ منسلک ہوگئے ہیں، اجمل جامی کا شکریہ جنہوں نے رائٹر اورآئی ایس پی آر کو سراہا۔

یادرہے کہ عابدشیرعلی اور فرخ حبیب کے حلقے کے ریاض ماہی کئی کتابوں کے مصنف اور کرائے کے گھر میں مقیم تھے جبکہ روزی روٹی کمانے کے لیے رکشہ چلانے پر مجبور تھے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی