پازیٹو پاکستان کا 12 اگست کو ایوان اقبال لاہور میں تقریب کا اہتمام ، شرکاء کو سرٹیفکیٹ بھی دینے کا فیصلہ

پازیٹو پاکستان کا 12 اگست کو ایوان اقبال لاہور میں تقریب کا اہتمام ، شرکاء کو ...
پازیٹو پاکستان کا 12 اگست کو ایوان اقبال لاہور میں تقریب کا اہتمام ، شرکاء کو سرٹیفکیٹ بھی دینے کا فیصلہ

  

لاہور(ویب ڈیسک) پازیٹو پاکستان 12 اگست 2018 بروز اتوار کو ایوان اقبال لاہورمیں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کررہی ہے جس میں ملک بھر سے 1500 نوجوان شرکت کر یں گے۔

تفصیل کے مطابق  پازیٹو پاکستان نوجوانوں کی ایک ملک گیر تنظیم ہے جو اصلاح معاشرہ اور مثبت فکر و عمل کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ ایوان اقبال میں ہونیوالے  اس پروگرام کا خاص پہلو یہ ہے کہ نوجوانوں کی اکثریت قومی پرچم کے رنگوں پر مشتمل لباس زیب تن کرے گی۔ ملک کے نامور سکالرز کی تقاریر کے ساتھ ساتھ ملی نغمے بھی گائے جائیں گے۔ شرکاء کو سرٹیفیکیٹ بھی عطا کئے جائیں گے اور ریفریشمنٹ کا انتظام بھی ہوگا۔

پروگرام میں فری شرکت کے لیے مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:

0321-5090017

0305-9592659

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور