تحریک انصاف نےاسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا

تحریک انصاف نےاسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا
تحریک انصاف نےاسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے اسد قیصر کو سپیکر   قومی اسمبلی نامزد کردیا ہے۔

بنی گالہ اسلام آباد  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسد قیصر کے بطور امیدوار برائے سپیکر قومی اسمبلی کا اعلان کیا۔ شاہ محمو قریشی نے کہا کہ اسد قیصر 5 سال تک خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں اور وہ اسمبلی کے قواعد ، پارلیمانی آداب اور روایات سے واقف ہیں،اس لیے انہیں سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسد قیصر کا پختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ بھی اچھا رویہ تھا،اُنہوں نے تمام جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنائے اور ان کا رویہ دوسری جماعتوں کے لوگوں کے ساتھ قابل تعریف ہے،عمران خان نے اسد قیصر کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے سپیکر کا فیصلہ کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کو واضح اکثریت حاصل ہوچکی ہے،تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے، 13 اگست کو عمران خان قومی اسمبلی ممبران کو مدعو کریں گے، قومی اسمبلی میں حمایت کرنے والی جماعتوں کا پھر سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، شیخ رشید، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق کے بھی مشکور ہیں،بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سربراہ جام کمال سے ہماری اچھی بات چیت ہوئی اور ان کے اتحادیوں سے بھی مذاکرات ہوئےجبکہ  پیر پگارا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت نے غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی