تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی سپیکر کے امیدوار ہوں گے: شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی سپیکر کے امیدوار ...
تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی سپیکر کے امیدوار ہوں گے: شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں اسد قیصر جبکہ پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی سپیکر کے امیدوار ہوں گے۔

بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے پہلے ہی فیصلہ کیا جاچکا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی امیدوار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے اتحادیوں اور ق لیگ کے ساتھ مل کر پرویز الہٰی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسد قیصر کے بطور امیدوار برائے سپیکر قومی اسمبلی کا اعلان کیا۔ شاہ محمو قریشی نے کہا کہ اسد قیصر 5 سال تک خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں اور اسمبلی کے قواعد سے واقف ہیں اس لیے انہیں سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد