آشیانہ ہاوسنگ کیس،نیب نے چیف ایگزیکٹونشاط چونیاں ملزکو طلب کر لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو نے فوادحسن فواد کے بیان کی روشنی میں آشیانہ ہاوسنگ کیس میں چیف ایگزیکٹونشاط چونیاں ملز شہزاد سلیم کو طلب کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف ایگزیکٹونشاط چونیاں ملز شہزاد سلیم کو 13 اگست دن ساڑھے دس بجے نیب آفس پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اس کے ساتھ نیب نے شہزاد سلیم کو تمام دستاویزی ثبوت بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے اور انہیں فوادحسن فواد کے بیان کی روشنی میں طلب کیا گیا ہے ۔
سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فوادکے انکشافات کے مطابق شہزاد سلیم آشیانہ ہاوسنگ کی ٹرانکشنز میں براہ راست ملوث تھے اور ان کی آشیانہ ہاوسنگ میں کافی انوسٹمنٹ بھی تھی۔
واضح رہے کہ شہزاد سلیم ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ایک بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔