پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام پاکستان کے مشہور برانڈ رومی فوڈ کے تعاون سے معروف اور معیاری پاکستانی آم  ’’چونسہ‘‘  کی نمائش کا اہتمام

پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام پاکستان کے مشہور برانڈ رومی فوڈ کے تعاون ...
پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام پاکستان کے مشہور برانڈ رومی فوڈ کے تعاون سے معروف اور معیاری پاکستانی آم  ’’چونسہ‘‘  کی نمائش کا اہتمام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام پاکستان کے مشہور برانڈ رومی فوڈ کے تعاون سے  پارک حیات ہوٹل جدہ میں معروف اور معیاری پاکستانی آم  ’’چونسہ‘‘  کی نمائش کا اہتمام کیا ۔ نمائش کا مقصد سعودی عرب میں پاکستانی آم کو روشناس کروانا اور مارکیٹ میں پاکستانی آم کی کھپت بڑھانا تھا۔ تقریب کا اہتمام یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔

فیسٹیول کا افتتاح جدہ کے ایوان  صنعت و تجارت کے ڈپٹی  چیئرمین مہزن بٹرجی، وائس چیئرمین جدہ چیمبر زید باسام ، ایوان  صنعت و تجارت کے فوڈ کمیٹی کے سربراہ مسٹر نائف  الشریف،  سعودی وزارت تجارت کے ڈائریکٹر صالح نصر الشمرانی، مینول گروپ کے سی ای او عبدالرازق درویش ، بن داود گروپ کے سراج السربینی، الرایہ گروپ کے علی موئذ  اور پاکستان کے قونصل جنرل  شہر یار اکبر خان نے مشترکہ طور پر کیا۔  تقریب کا آغاز میں کیک کاٹا گیا جس میں مہمانوں اور قونصل جنرلز نے میں شرکت کی۔

الرایہ گروپ کے سی ای او  علی موئذ نے اس تقریب کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ  رومی فوڈز کے ساتھ ان کی شراکت داری دو طرفہ تعلقات کو بہتر میں اہم کردار ادا کرے گی. 

میسیسرزهاشم اسٹیٹ  مکہ  کے انجنینئر سلیم  نے بتایا کہ سعودی مارکیٹ میں پاکستانی ہمالیہ نمک کیلئے بڑی مارکیٹ ہے، اور انکی کمپنی عنقریب اس برانڈ کو سعودی عرب میں متعارف کروائے گی۔

حاضرین میں  سعودی عرب کے کاروباری حلقے، کھانے اور مشروبات کی صنعت، پھل درآمد کنندگان ، سفارتکار اور میڈیا نمائندے  شامل تھے۔ انھوں نے تقریب کی تعریف کی اور آم سے بنائے گئے مختلف قسم کے لذیذ میٹھے پکوان سے لطف اندوز ہوۓ۔

قونصل جنرل شہریاراکبر خان نے، مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے،  کہا کہ ہر سال 1.8 ملین ٹن کی پیداوار کے ساتھ، پاکستان  دنیا میں آم کا 5واں بڑا  پیداواری ملک ہے۔انہوں نے  بتایا کہ پاکستان تقریبا" 57 ممالک کو آم  برآمد کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے. تاہم لوگوں کے خیال میں  پاکستان کا آم پوری دنیا میں ذائقہ میں لاجواب ہے. 

قونصل جنرل نے کہا کہ  پاکستان میں آموں کی 110 سے زائد اقسام پائی جاتی ھیں جن میں سندھڑی، انور رٹول، لنگڑا، مالدا، دوسہری، فجری، چونسہ اور دیگر  اعلی اقسام شامل ہیں. قونصل جنرل نے مزید کہا کہ چونسہ سب سے زیادہ مقبول عام قسم ہے اور آج اسی سے آپ کی تواضع کی جارہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج کی تقریب سے سعودی عرب میں آم کی  درآمد کو  فروغ دینے میں مدد ملے گی. 

انہوں نے  کہا کہ قونصلیٹ  کے کمرشل سیکشن کی ذمہ داریوں میں پاکستانی اشیاء  اور مصنوعات کو سعودی عرب میں  فروغ دینا شامل ہے اور وہ اس اہم ذمہ داری کو بخوبی نباہ رھے ہیں۔ ایسی تقریبات سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ  ملتا ہے.

کمرشل کونسلر شہزاد احمد خان نےسعودی مہمانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافت اور روایات کی قربت کا قدیم رشتہ ہے اور یہی رشتہ ، ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تجارت میں آسانیاں فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی سعودی عرب کو برآمد بڑھانے کیلئے موّثرمنصوبہ بندی کی گئی ہے۔

مزید : عرب دنیا