پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کرنے کی سمری تیا ر کر لی:نگران وزیر قانون پنجاب

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کرنے کی سمری تیا ر کر لی:نگران وزیر قانون ...
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کرنے کی سمری تیا ر کر لی:نگران وزیر قانون پنجاب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے سمری تیار کر لی ہے جسے منظوری کے لئے جلد گورنر پنجاب کو بھجوایا جائےگا۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز‘ کے مطابق نگراں وزیرقانون پنجاب ضیاحیدررضوی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کرنے کی سمری تیا ر کر لی ہے ،سمری منظوری کے لئے جلد گورنر پنجاب کو بھجوا دی جائے گی،اگر گورنر پنجاب نے اس کی منظوری دے دی تو پھر پنجاب اسمبلی کا اجلا س 15 اگست بروز بدھ کو ہوگا ۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے نمبر گیم مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن تحریک انصاف کی جانب سے ابھی تک قائد ایوان پنجاب کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ۔

مزید : الیکشن /پنجاب اسمبلی /علاقائی /پنجاب /لاہور