طالبان کاغزنی شہر پر اب تک کا سب سے بڑادھاوا ، 140 افغان فوجی ہلاک

طالبان کاغزنی شہر پر اب تک کا سب سے بڑادھاوا ، 140 افغان فوجی ہلاک
طالبان کاغزنی شہر پر اب تک کا سب سے بڑادھاوا ، 140 افغان فوجی ہلاک

  

غزنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک طالبان افغانستان نے غزنی پر حملے میں اب تک 140افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے ، مارے جانیوالے تمام سکیورٹی اہلکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غزنی میںسکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث غزنی سے کابل جانے والی ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ غزنی کے رکن صوبائی اسمبلی حمیداللہ نوروزی کے مطابق طالبان کا حملہ اتنا شدید ہے کہ اگر سکیورٹی فورسز کیلئے مزید کمک نہ بھیجی گئی تو طالبان کسی بھی لمحے شہر پر قابض ہوسکتے ہیں۔

غزنی کے پولیس چیف فرید احمد مشال کا کہنا ہے کہ طالبان شہر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور شہر مکمل طور پر سکیورٹی فورسز کے زیر کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے باہر خوگیانی ، خواجہ عمری اور زناخان کے علاقوں میں طالبان کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

مزید : بین الاقوامی