”عمران خان وزیراعظم ہاؤس اور پنجاب ہاؤس میں بھی نہیں رہیں گے بلکہ ۔۔۔“فواد چوہدری نے اعلان کر دیا

”عمران خان وزیراعظم ہاؤس اور پنجاب ہاؤس میں بھی نہیں رہیں گے بلکہ ...
”عمران خان وزیراعظم ہاؤس اور پنجاب ہاؤس میں بھی نہیں رہیں گے بلکہ ۔۔۔“فواد چوہدری نے اعلان کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ 13 اگست کو قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا اور اس کے ایک دن کے بعد وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا، عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد 18 اگست کو حلف لیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کاکہناتھا کہ عمران خان کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کیلئے تیاریا ں کل سے شروع ہو جائیں گی اور فہرستیں بھی مل جائیں گی، پنجاب کے وزیراعلیٰ اور کابینہ کیلئے مشاورت جاری ہے ۔فواد چوہدری کا کہناتھا کہ عمران خان نے فیصلہ کیاہے کہ وہ وزیراعظم اور پنجاب ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے بلکہ منسٹر نکلیو میں رہائش اختیار کریں گے ۔

فواد چوہدری کا کہناتھا کہ بنی گالہ میں سیکیورٹی کیلئے جو بارڑ لگائی ہے اور دیگر انتظامات کیے گئے ہیں ان پر جو خرچ آیاہے وہ پارٹی اور عمران خان نے اپنی جیب سے ادا کیاہے اور ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے کا نہیں لگا جبکہ جس گھر میں عمران خان رہیں گے اگر اس میں بھی کچھ تھوڑا بہت کام کروانا پڑتاہے تو وہ بھی اپنی جیب سے ہی کروائیں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد