اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاون، 16 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاون، 16 فلسطینی گرفتار
اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاون، 16 فلسطینی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غرب اردن (اے این این )فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاون میں کم سے کم 16 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق طولکرم سے گرفتار فلسطینیوں کی شناخت الشیخ لوئی ھرشہ ، اسامہ جودت،2سگے بھائیوں خالد محمد عجولی اور ولید محمد عجولی اور علی محمد ابو بکر کے ناموں سے کی گئی ہے۔ ان کی عمریں 27 سے 33 سال کے درمیان ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے طولکرم میں تلاشی کی کارروائیوں سے قبل جگہ جگہ ناکے لگا کر شہر کو سیل کردیا اور اس کے بعد مسلسل 2گھنٹے تک شہریوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی لی گئی۔ادھر بیت لحم میں تلاشی کے دوران عمر قید کے سزا یافتہ فلسطینی موسی نواورہ کے بیٹے سمیح موسی نوارہ کو حراست میں لے لیا۔
قلقیلیہ سے کفر سابا کے مقام پر تلاشی کے دوران دو فلسطینیوں کو حراست مین لیا گیا۔ ان کی شناخت قتیبہ وصفی ملح اور محمود شریم کے ناموں سے کی گئی ہے۔غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں گھر گھر تلاشی کے دوران عیبابوس کے مقام سے فلسطینی دیہی کونسل چیئرمین طالب محمود حمد کے گھر میں گھس کر تلاشی کی آڑ میں توڑپھوڑ کی۔ الخلیل شہر میں تلاشی کی کارروائی میں ندیم بسام فقوسہ کو حراست میں لے لیا۔