”سی کیٹیگری میں رکھیں یا ڈی میں، میں ہمیشہ۔۔۔“ سنٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کے بعد محمد حفیظ پہلی مرتبہ میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ نجم سیٹھی بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

”سی کیٹیگری میں رکھیں یا ڈی میں، میں ہمیشہ۔۔۔“ سنٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کے ...
”سی کیٹیگری میں رکھیں یا ڈی میں، میں ہمیشہ۔۔۔“ سنٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کے بعد محمد حفیظ پہلی مرتبہ میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ نجم سیٹھی بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم محمدحفیظ نے کہا کہ ملک کی خدمت کرناچاہتاہوں چاہے سی کیٹگری میں ہوں یاڈی میں بھیج دیا جائے ، کبھی پیسوں کے لئے نہیں کھیلا۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتا ن محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے کبھی اپنی کرکٹ پر پیسوں کو ترجیح نہیں دی نہ پیسوں کے لئے کھیلا ہوں نہ ہی کھیلوں گا ،عزت کےساتھ کھیلناچاہتاہوں،ہمیشہ عزت اورجذبے کے ساتھ پاکستان کیلئے کھیلاہوں،انہوں نے کہا کہ ملک کی خدمت کرناچاہتاہوں چاہے سی کیٹگری میں ہوں یاڈی میں بھیج دیا جائے.پاکستان کرکٹ بورڈ سے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پروضاحت کرناچاہتاہوں۔واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے سینٹرل کنٹریکٹ میں سابق کپتان محمد حفیظ کی اے کیٹگری سے بی میں تنزلی ہوئی تھی۔

مزید :

کھیل -