تارکین وطن کے مخالف ٹرمپ نے بیوی کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، ساس سسر کو امریکی شہریت دیدی

تارکین وطن کے مخالف ٹرمپ نے بیوی کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، ساس سسر کو امریکی ...
تارکین وطن کے مخالف ٹرمپ نے بیوی کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، ساس سسر کو امریکی شہریت دیدی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) تارکین وطن کے مخالف صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ،میلانیا کے والدین کو 'چین مائیگریشن کے تحت امریکی شہریت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تارکین وطن کے مخالف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میلانیا کے والدین کو 'چین مائیگریشن کے تحت امریکی شہریت دے دی،خاتون اول ملانیا ٹرمپ کے والدین وکٹر اور امالیجہ نے نیویارک میں ہونے والی ایک نجی تقریب کے دوران امریکی شہریت کاحلف اٹھایا،سلوینیا سے تعلق رکھنے والے وکٹر اور امالیجہ مستقل ریزیڈنٹ کے طور پر امریکا میں مقیم تھے اور رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے اپنے والدین کے لیے گرین کارڈ اسپانسر کیا۔

واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ دنوں تارکین وطن کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی