عمر اکمل کرکٹر سے زیادہ باڈی بلڈر نظر آنے لگے

عمر اکمل کرکٹر سے زیادہ باڈی بلڈر نظر آنے لگے
عمر اکمل کرکٹر سے زیادہ باڈی بلڈر نظر آنے لگے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان ) عمر اکمل کرکٹر سے زیادہ باڈی بلڈر نظر آنے لگے۔کسی دور میں پاکستانی بیٹنگ کے لئے روشنی کی کرن قرار دیے جانے والے عمراکمل آف دی فیلڈ سرگرمیوں اور تنازعات میں الجھ کر اپنے پیروں پر خود ہی کلہاڑی مارتے رہے، ستمبر2011کے بعد قومی ٹیم کی جانب سے کوئی ٹیسٹ نہ کھیلنے والے بیٹسمین نے آخری ٹی ٹوئنٹی ستمبر 2016میں کھیلا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کیخلاف میچ کے بعد انھیں کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا بھی موقع نہیں دیا گیا، رواں سال پی ایس ایل میں عمراکمل نے 5میچزمیں 67رنز بنائے،اس کے بعد میدان میں اسکواڈ کے ساتھ لے جانے سے بھی گریز کیا گیا۔رواں سال کی طرح اس بار بھی وہ سینٹرل کنڑیکٹ کی گرد کو نہیں چھوسکے۔ گزشتہ کئی مواقع کی طرح اب پھر انھوں نے عزم نو کے ساتھ قومی ٹیم میں واپسی کا ارادہ لیے پریکٹس شروع کردی لیکن ان کا یہ تجربہ خوشگوار ثابت نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹاؤن اکیڈمی میں بیٹنگ کا آغازکیا تو نوجوان بولرز نے تیز گیندوں سے استقبال کیا۔ابتدا میں ہی اعتماد سے عاری نظر آنے والے عمراکمل نے 4گیندیں جسم پر کھائیں اور 2بار بولڈ بھی ہوگئے،کرکٹر سے زیادہ باڈی بلڈر نظر آنے والے بیٹسمین کواب بھی امید ہے کہ ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوجائے گی۔

مزید : کھیل