کراچی میں گھر سے ناراض ہو کر جانے والی لڑکی سے جنسی زیادتی

کراچی میں گھر سے ناراض ہو کر جانے والی لڑکی سے جنسی زیادتی
کراچی میں گھر سے ناراض ہو کر جانے والی لڑکی سے جنسی زیادتی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گلشن معمار میں واقع ایک فارم ہاوس میں 16 سالہ لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقع پیش آیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں تین لڑکوں نے عباسی شہید ہسپتال پہنچایا جہاں طبی معائنے کے بعد اس سے زیادتی ثابت ہو گئی۔

ایس ایس پی ملیر منیر شیخ نے بتایا کہ لانڈھی کی رہائشی 16سالہ لڑکی گھر والوں سے ناراض ہو کر اپنے دوست شاہ رخ اور اس کے دوستوں کے ہمراہ گلشن معمار میں واقع فارم ہاوس پہنچ گئی جہاں شاہ رخ کے دوست فیضان نے اس کو نشہ آور چیز پلادی۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس کے تینوں دوستوں معاذ ، شاہ رخ اور احسن نے ایسا کرنے پر فیضان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے ہسپتال پہنچایا۔

دوسری جانب عباسی شہید ہسپتال کی خاتون ایم ایل او ڈاکٹر سمعیہ نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے جب کہ نشانہ آوور ادویات کی معلومات کے لئے خون کے نمونے کیمیکل ایگزامنیشن کو بھیج دئے گئے ہیں۔

پولیس نے لڑکی کو ہسپتال پہنچانے والے تینوں لڑکوں کو بھی گرفتار کر لیا جب کہ فیضان نامی لڑکا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے ۔

مزید : جرم و انصاف