تحریک انصاف کے منشور کو غور سے پڑھا ،عمران خان انسانی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں:جرمن سفیرمارٹن کوبلر

تحریک انصاف کے منشور کو غور سے پڑھا ،عمران خان انسانی ترقی کیلئے کام کرنا ...
تحریک انصاف کے منشور کو غور سے پڑھا ،عمران خان انسانی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں:جرمن سفیرمارٹن کوبلر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہاانتخابات میں پاکستانی عوام نے اقتدار سویلین کو منتقل کر دیا ہے ،اس پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ عام نتخابات 2018 پاکستان کے عوام کی بڑی کامیابی ہے، پاکستان میں تیسری باراقتدارسویلین حکومت کومنتقل ہورہا ہے، تحریک انصاف کے منشورکوغورسے پڑھاہے، تحریک انصاف کا100 دن کاپروگرام بہت اہم ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان انسانی ترقی کیلئے کام کرناچاہتے ہیں، جرمنی نئی حکومت کےساتھ تعاون بڑھانے کیلئے تیارہے۔

مزید : قومی /بین الاقوامی