حاملہ ثانیہ مرزا نے اپنی ایسی تازہ تصویر جاری کر دی کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی

حاملہ ثانیہ مرزا نے اپنی ایسی تازہ تصویر جاری کر دی کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی
حاملہ ثانیہ مرزا نے اپنی ایسی تازہ تصویر جاری کر دی کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی

  

 نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جلد ہی ماں بننے والی ہیں اور اس وقت کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں جب ان کا بچہ ان کے ہاتھوں میں ہوگا ،ثانیہ مرزا کی ڈلیوری میں بس اب کچھ ہی عرصہ باقی رہ گیاہے لیکن اس دوران بھی وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہی اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنی تصاویر جاری کرتی رہیں جبکہ انہوں نے حاملہ ہونے کے بعد انتہائی خوبصورت فوٹو شوٹ بھی کروائے۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا جب سے حاملہ ہوئی ہیں انہوں نے تمام روایات توڑ دی ہیں، ثانیہ مرزا نے اپنی نئی ایسی تصویر جاری کر دی ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین دیکھتے ہی رہ گئے ہیں اور ان کو داد رہے ہیں۔

یہاں پر ثانیہ مرزا گلابی رنگ کے فراک میں ٹینس کورٹ میں موجود ہیں اور اپنے ان خوبصورت دنوں کو یادگار بنا رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے حاملہ ہونے کے بعد بھی ٹینس کی پریکٹس نہیں چھوڑی اور اب ان کی بہن نے ثانیہ مرزا کی ٹینس کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی ہے جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انعم نے لکھا،” جلد ماں بننے جا رہی ثانیہ سے کچھ گیند ہٹ کروا رہی ہوں“۔ ویڈیو میں ثانیہ کے والد عمران مرزا بھی نظر آرہے ہیں۔

اس تصیور میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ثانیہ مرزا نیلے رنگ کے ٹراوزر اور شرٹ میں ملبوس ہیں اور اتنہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ تصویر بھی پچھلی تصویر سے ملتی جلتی ہی ہے لیکن اس میں لباس کا صرف رنگ تبدیل ہے اور ثانیہ مرزا کا پوز مختلف ہے ، اس میں ٹینس سٹار اپنے پیٹ پر انتہائی محبت سے ہاتھ رکھے کھڑی ہیں۔

اس ویڈیو میں آپ کو ثانیہ اور شعیب ملک کی آپسی محبت کا اندازہ ہوگا کہ وہ ایک دوسرے سے بے پناہ پیار کرتے ہیں۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ثانیہ مرزا بیٹھی ہوئی ہیں اور شعیب ملک انہیں اپنے ہاتھوں سے کیک کاٹ کر کھلا رہے ہیں۔

Cutiesssss????????????????

A post shared by ɐᴉuɐS & qᴉɐoɥS ɟO ɯɐǝ┴ (@shoaib_sania_squad) on

مزید : تفریح