اسرائیل اور فلسطین نے جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا 

اسرائیل اور فلسطین نے جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا 
اسرائیل اور فلسطین نے جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

غزہ(آن لائن)غزہ کی پٹی پر گزشتہ دنوں کی شدید کشیدگی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا جس پر اسرائیل اور حماس نے عملدرآمد شروع کر دیا۔گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے تھے، جبکہ5 منزلہ عمارت بھی تباہ کر دی گئی۔ حالیہ کشیدگی کے دوران حماس کے180 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ غزہ سے اسرائیل پر ایک سو اسی راکٹ اور مارٹر داغے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ 4 ماہ میں اسرائیلی فائرنگ سے165 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی