ہاسٹل انچارج نے جسمانی معذور دو سگی بہنوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،دیگر لڑکیوں سے بھی درندگی کاا نکشاف

ہاسٹل انچارج نے جسمانی معذور دو سگی بہنوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ...
ہاسٹل انچارج نے جسمانی معذور دو سگی بہنوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،دیگر لڑکیوں سے بھی درندگی کاا نکشاف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھوپال کے پرائیویٹ ہاسٹل کے انچارج نے دو سگی بہنوںسے جنسی زیادتی کی ہے جبکہ ایک دیگر طالبہ کے ساتھ بھی زیادتی بعد حاملہ ہونے پر اس کا اسقاط حمل کرا دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھوپال کے پرائیویٹ ہاسٹل میں جنسی زیادتی کے واقعات کے انکشاف ہورہے ہیں۔ جہاں پر کئی معذور لڑکیوں سے جنسی زیادت کی گئی ہے۔ ہاسٹل کی دو طالبات نے اندورکے ہیرا نگر تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کے مطابق ملزم ہاسٹل چلانے والے اشونی شرما نے ان دونوں کا جنسی استحصال کیا۔ ان دونوں سگی بہنوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اشونی شرما نے ہاسٹل کی ایک دیگر طالبہ کے ساتھ بھی زیادتی کی تھی اور پھراس کا اسقاط حمل کرا دیا گیا تھا، وہ طالبہ اب لا پتہ ہے، اس کی تلاش جاری ہے۔اس کے علاوہ بھی ہاسٹل میں رہنے والی لڑکیوں سے زیادتی کی جارہی ہے جو ڈر کی وجہ سے سامنے نہیں آرہی ہیں۔

مزید : جرم و انصاف