صرف حامد میر ہی نہیں بلکہ جیو نیوز کا ایک اور معروف ترین اینکرپرسن بھی گورمے نیوز نیٹ ورک میں چلا گیا، یہ کون سا اینکر ہے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

صرف حامد میر ہی نہیں بلکہ جیو نیوز کا ایک اور معروف ترین اینکرپرسن بھی گورمے ...
صرف حامد میر ہی نہیں بلکہ جیو نیوز کا ایک اور معروف ترین اینکرپرسن بھی گورمے نیوز نیٹ ورک میں چلا گیا، یہ کون سا اینکر ہے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی حامدمیر نے جیو نیوز کوخیبرباد کہہ دیا اور وہ جی این این کیساتھ بطور صدر منسلک ہوگئے ہیں لیکن اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ جیو نیوز کا ایک اور معروف اینکر بھی حامد میر کیساتھ جی این این کیساتھ منسلک ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حامد جی این این پہنچے تو عملے کیساتھ ان کا تعارف کروایا گیا اور اس دوران ان کیساتھ منیب فاروق بھی کھڑے نظر آئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے یہ چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں کہ حامد میر کیساتھ منیب فاروق بھی جی این این کیساتھ منسلک ہو گئے ہیں تاہم خود منیب فاروق کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ صحافتی حلقوں میں جیو جنگ گروپ کے ساتھ طویل عرصے سے وفاداری نبھانے والے حامد میر کی علیحدگی کو سپرپرائز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، حامد میر جیو نیوز کے اولین دور سے ہی ’’کیپٹل ٹاک‘‘ کے نام سے اپنا پروگرام جاری رکھے ہوئے تھے ۔واضح رہے کہ جی این این ٹی وی کی ٹیسٹ ٹرانسمشن شروع ہو گئی ہیں اور امکان ہے کہ رواں ماہ ہی چینل آن ائیر کر دیا جائے گا ۔ اسی طرح دنیا ٹی وی کے اہم ترین نیوز کاسٹر نے بھی جی این این کو جوائن کر لیا ہے ۔ جی این این ٹی وی کے مالک سابق ڈی آئی جی پولیس پنجاب زبیر نواز چٹھہ ہیں جن کی فیملی کا’’  گورمے‘‘ کے نام سے پاکستان میں بڑا بزنس نیٹ ورک انتہائی کامیابی کے ساتھ چل رہا  ہے ۔

دوسری جانب سماءنیوز کے معروف صحافی و اینکرپرسن ندیم ملک نے بھی سماءنیوز سے استعفیٰ دیدیا ہے اور ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر حامد میر کی جگہ جیو نیوز جوائن کریں گے تاہم اس حوالے سے ندیم ملک کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ جیو نیوز کے مزاحیہ پروگرام ’’خبرناک‘‘ کے پرڈیوسر اور ملک کے سینئر ترین شوبز رپورٹر طاہر سرور میر  سمیت  نجی ٹی وی چینل ’’نیو نیوز‘‘ کے مشہور مارننگ پروگرام کی ہوسٹ مریم فرحان نے بھی نئے ٹی وی چینل ’’جی این این ‘‘ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور /سندھ /کراچی