چیئرمین حبیب بینک لمیٹڈسلطان الانہ کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات

چیئرمین حبیب بینک لمیٹڈسلطان الانہ کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ...
چیئرمین حبیب بینک لمیٹڈسلطان الانہ کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات میں جیت کے بعد تحریک انصاف حکومت سازی میں مصروف ہیں اور عمران خان کی قومی اور بین الاقوامی رہنماؤں کیساتھ ملاقاتیں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین حبیب بینک لمیٹڈسلطان الانہ نے بنی گالہ میں عمران خان کیساتھ اہم ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی،ملاقات کے دوران ملک کی معیشت کی بحالی کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں شہزاد رائے اور ممبر قومی اسمبلی علی زیدی موجود تھے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مبارکباد دینے پرچیئرمین حبیب بینک لمیٹڈسلطان الانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ک آپ کا بینک ملک کا سب سے بڑا بینک ہے، ہم چاہتے ہیں معیشت کو بہتر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد