لاہوری نوجوانوں نے سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنانے کا فیصلہ کیوں کیا ؟وجہ جان کر آپ کے دلوں میں بھی پاک وطن کی محبت اور بڑھ جائے گی

لاہوری نوجوانوں نے سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنانے کا فیصلہ کیوں کیا ؟وجہ جان ...
 لاہوری نوجوانوں نے سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنانے کا فیصلہ کیوں کیا ؟وجہ جان کر آپ کے دلوں میں بھی پاک وطن کی محبت اور بڑھ جائے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

وطن سے محبت ہمارا مذہبی وملی فریضہ ہے ،قیام پاکستان سے لیکر اب تک ماہ اگست شروع ہوتے ہی ملک کے طول وعرض میں یوم آزادی پاکستان منانے کے لیے ہر محب وطن اپنے تئیں وطن کی مٹی سے اپنی عقید ت کا اظہار اپنے رنگ ڈھنگ میں کرکے اپنے اکابرین اور اسلاف کو ان کی بیش بہاجانی ومالی قربانی کی تجدید کرتا ہے کیو نکہ اس پیارے وطن کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے لاکھوں بزرگوں ، نوجوانوں،بچوں اور عفت مآب ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے شہادت جیسے عظیم مرتبے پر فائز ہو کر ہمیں یہ پیارا وطن چودہ اگست 1947کو معرض وجو د میں لا کر دیا ،اسی لیے اس دن کو تمام پاکستانی بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں کیونکہ زندہ اقوا م کے لیے آزادی کے دن سے بڑا کوئی دن نہیں ہوتا ۔لاہور کے علاقے شاہدرہ کے چند نوجوانوں نے یوم آزادی کے عظیم اور یادگار موقع پرپانچ سو میٹر لمبے اور 28فٹ چوڑے قومی جھنڈ ے کی تیاری شروع کی ہوئی ہے ،ان لاہوری نوجوانوں نے آدھا کلو میٹر  لمبے قومی پرچم بنانے کا فیصلہ کیوں کیا ؟انہیں نوجوانوں کی زبانی جانتے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : وڈیو گیلری