ملک کے کس طبقے کے ساتھ عمران خان کے تعلقات نہیں ہیں؟ ہارون الرشید نے ایسا انکشاف کر دیا کہ اسد عمر کی پریشانی کی حد نہ رہے گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ عمران خان کے کاروباری طبقے کے ساتھ تعلقات نہیں ہیں اور ملکی معیشت کی بہتری کے لئے کاروباری طبقے سے تعلقات ہونا بہت ضروری ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ آئی ایم ایف پیسے نہیں روک سکتا ، آئی ایم ایف سے نہ ملے تو چین سے مل گئے ۔ اصل مسئلہ درست سمت اختیار کرنے کا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر پنجاب میں وزیر اعلیٰ اور کابینہ ٹھیک بن جاتی ہے تو اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے انٹرویوز اس طرح کئے جارہے ہیں جیسے کوئی مکینیکل انجینئر رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے تین چار ناموں سے کوئی کسی ایک کا انتخاب کرلیں اور کام شروع کریں۔ قوم اس وقت تعاون کرنے کے موڈ میں ہے اور دوسرااپوزیشن کا رویہ بہت اچھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی مسئلہ پیدا نہیں کیا البتہ وہ تقریرں کرنے سے نہیں رہ سکتے ۔
انہو ں نے کہا کہ عمران خان کے کاروباری طبقے سے تعلقات نہیں ہیں ۔ معیشت کی بہتری کے لئے اس طبقے سے تعلقات ہونا بہت ضروری ہیں۔ نوازشریف نے اسی طبقے سے تعلقات کی وجہ سے بے نظیر بھٹو کو کئی مرتبہ شکست دی تھی ۔جنوبی پنجاب میں اگر کوئی اچھا آدمی ہے تو ٹھیک ہے لیکن اگر نہیں تو ایک سیکرٹریٹ وہاں بنائیں اور ایک سینئر وزیر وہاں سے لیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے بہترین ہیں اور اس منصب کے تقاضوں پر بہت اچھی طرح پورا اتر سکتی ہیں۔