’اگر یہ کام ہوگیا تو 2 کروڑ ہائیڈروجن بموں جتنا زوردار دھماکہ ہوگا‘ سب سے خطرناک پیشنگوئی کردی گئی

’اگر یہ کام ہوگیا تو 2 کروڑ ہائیڈروجن بموں جتنا زوردار دھماکہ ہوگا‘ سب سے ...
’اگر یہ کام ہوگیا تو 2 کروڑ ہائیڈروجن بموں جتنا زوردار دھماکہ ہوگا‘ سب سے خطرناک پیشنگوئی کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)زمین پر رونما ہونے والی قدرتی آفات کے سبب ہی دنیا کی تباہی کے خدشات کچھ کم نہ تھے کہ اب آسمان سے نازل ہونے والی ایک آفت کے باعث کرہ ارض کی تباہی کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں دمدار ستارہ ”سوفٹ ٹوٹل“ زمین کے قریبی ترین مدار سے گزرے گا اور اس موقع پر ڈیڑھ سو کے قریب چھوٹے بڑے شہاب ثاقب کی زمین کی جانب بارش ہو گی۔ زمین اور اس کے باسیوں کے مستقبل کے بارے میں فکر مند شوقیہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ دمدار ستارہ زمین سے بہت دوری پر ہوگا لیکن اس کے باوجود بیک وقت اتنی بڑی تعداد میں شہاب ثاقب برسنے سے تقریباً دو کروڑ ہائیڈروجن بموں کے برابر توانائی خارج ہوگی جس کے زمین پر خطرناک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
اس بارے میں کچھ شوقیہ ماہرین یہ رائے بھی رکھتے ہیں کہ عین ممکن ہے کہ کوئی شہاب ثاقب براہ راست زمین سے آٹکرائے اور کرہ ارض کی تباہی کا سبب بن جائے۔ کچھ تو ایسے بھی ہیں کہ جن کے خیال میں یہ بھی بعید نہیں کہ خود دمدار ستارہ ہی زمین سے ٹکرا جائے۔
سائنسی مصنف و شوقیہ ماہر ایتھان سیگل بھی انہی لوگوں میں سے ایک ہیں جن کا کہنا ہے کہ دمدار ستارہ ہمارے لئے ایک سنگین خطرہ ثابت ہونے جا رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ”اگر سوفٹ ٹوٹل دمدار ستارہ زمین سے ٹکرا گیا تو یہ ایک ارب میگاٹن توانائی خارج کرے گا۔ یہ توانائی کروڑوں ہائیڈروجن بموں سے بھی زیادہ ہے۔ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ دمدار ستارہ کرہ ارض کے لئے بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔“