پاکستان پیپلزپارٹی کاپارلیمانی اجلاس 12 اگست کوطلب

پاکستان پیپلزپارٹی کاپارلیمانی اجلاس 12 اگست کوطلب
پاکستان پیپلزپارٹی کاپارلیمانی اجلاس 12 اگست کوطلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ اپوزیشن کے ساتھ حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 12 اگست بروز اتوار کو زرداری ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا پارلیمانی اجلاس 12 اگست کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ،اجلاس کی صدارت چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے ،اجلاس شام 6بجے شروع ہو گا،اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے ساتھ حکومت سازی کے حوالے سے گفتگو ہوگی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد