”عاطف خان کو اہم ترین وزارت دیں گے تاکہ۔۔۔“ فواد چوہدری نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پرویز خٹک ہکا بکا رہ جائیں گے

”عاطف خان کو اہم ترین وزارت دیں گے تاکہ۔۔۔“ فواد چوہدری نے ایسا انکشاف کر ...
”عاطف خان کو اہم ترین وزارت دیں گے تاکہ۔۔۔“ فواد چوہدری نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پرویز خٹک ہکا بکا رہ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان تحریک انصاف فوادچودھری نے کہا ہے کہ عاطف خان کواہم ترین وزارت سونپی جائے گی، ہم ایک کروڑنوکریاں اور 50 لاکھ گھردینے کاوعدہ پورا کرینگے۔

دنیا نیوز کے مطابق ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ عاطف خان اورپرویزخٹک وزیراعلیٰ کیلئے فیورٹ امیدوارتھے، محمودخان کی کارکردگی بہت اچھی تھی ان کی سیاسی کارکردگی کاکوئی مقابلہ نہیں ہے ،پرویزخٹک کوکون سی وزارت دینی ہے یہ کہناقبل ازوقت ہے پرویزخٹک کی وزارت کافیصلہ عمران خان کریں گے، عاطف خان کواہم ترین وزارت سونپی جائے گی ،ہم نےایک کروڑنوکریاں اور 50 لاکھ گھردینے کاوعدہ کیا، سپیکرکے الیکشن کے بعدوزیراعلیٰ پنجاب نامزدکیاجائےگا، قومی اسمبلی میں ہمارے ارکان کی تعداد179یا181 ہوگی ہے ، پیپلزپارٹی،ن لیگ نے فضل الرحمان کے بیان پرپختگی دکھائی ہے، مولانافضل الرحمان کابیان بہت افسوسناک ہے۔

مزید : قومی