مخالفین کے پاس ڈالر ہے تو ہمارے پاس اللہ ہے,ہم معاشی جنگ نہیں ہاریں گے:رجب طیب اردوان

مخالفین کے پاس ڈالر ہے تو ہمارے پاس اللہ ہے,ہم معاشی جنگ نہیں ہاریں گے:رجب طیب ...
مخالفین کے پاس ڈالر ہے تو ہمارے پاس اللہ ہے,ہم معاشی جنگ نہیں ہاریں گے:رجب طیب اردوان

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ترک کرنسی لیرہ کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں کمی پر کہا کہ مخالفین کی کرنسی کو بینکوں میں لیرہ سے تبدیل کروائیں تاکہ ہم معاشی طور پر مضبوط ہوسکیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا کہ اگر مخالفین کے پاس ڈالر ہے تو ہمارے پاس اللہ ہے’آپ نے جو اپنے تکیوں کے نیچے چھپا کر یوروز، ڈالرز، اور سونا رکھے ہیں اسے ہمارے بینکوں میں لیرہ میں تبدیل کروائیں، یہ ایک قومی جدو جہد ہے،انہوں نے ترکی کو نقصان پہنچانے کی غیر ملکی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہماری عوام کا جواب ہوگا جو ہم پر معاشی جنگ شروع کر رہے ہیں ہم یہ معاشی جنگ نہیں ہاریں گے۔

واضح رہے امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ ترک کرنسی لیرہ کی قیمت، ہمارے مضبوط ڈالر کے مقابلے میں کم ہونے کے باعث المونیم کی درآمدات کی قیمت کو 20 فیصد تک بڑھایا جائے گا اور اسٹیل کی در آمدات کی قیمت کو 50 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی