مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا انتخابی اتحاد بنے گا :معروف تجزیہ کارنے حیران کن انکشاف کردیا

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا انتخابی اتحاد بنے گا :معروف تجزیہ کارنے حیران ...
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا انتخابی اتحاد بنے گا :معروف تجزیہ کارنے حیران کن انکشاف کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)تجزیہ کار رسول بخش رئیس نے کہاہے کہ تحریک انصاف سے مقابلہ کرنے کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو اتحاد کرناہوگااور اگلے الیکشن میں یہ دونوں بڑی جماعتیں پی ٹی آئی سے مقابلے کیلئے مل کر انتخابی اتحاد تشکیل دیں گی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے رسول بخش ر ئیس نے کہا کہ 30سال سے باریاں لگی ہوئی تھیں اور لوگ ترس ر ہے تھے کہ کوئی تحریک چلے اور کوئی اہم رہنما ملے ۔ایسے میں عمران خان نے پاکستان کی روایت میں رہتے ہوئے ایک مزاحمتی تحریک شروع کی جو کامیابی سے ہمکنا ر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر الیکٹیبلز کی سیاست ہی ہوتی تو پھر وہ تحریک انصاف کی طرف کیوں چلے گئے؟ تحریک انصاف کے مقابلے میںجیتنے والے آزاد امیدواروں کی تعداد بہت قلیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو سماجی تبدیلی آئی ہے اس کا ادراک پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمن نہیں کرسکے کیونکہ ان کے پاس تھنک ٹینک نہیں ہے ۔ایک جمہوری روایت پنپ ہی نہیں سکتی جب تک لوگوں کو میرٹ پر تعینات نہ کیا جائے ۔اگر عمران خان کامیاب ہوگئے تو چھوٹی ، لسانی اور مذہبی جماعتیں ختم ہوجائیں گی ۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اتحاد ہوگا کہ تو پھر ہی وہ تحریک انصاف کا مقابلہ کرسکیں گی اور اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی سے مقابلے کیلئے یہ مل کر ایک انتخابی اتحاد تشکیل دیں گی ۔

مزید : قومی