کا نگو میں کابیلا کا دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بننا قابل تحسین ہے :امریکہ

کا نگو میں کابیلا کا دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بننا قابل تحسین ہے :امریکہ
کا نگو میں کابیلا کا دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بننا قابل تحسین ہے :امریکہ

  

واشنگٹن(آن لائن) امریکی وزارت خارجہ نے افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے موجودہ صدر جوزف کابیلا کی جانب سے آئندہ صدارتی انتخابات میں امیدوار نہ بننے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کابیلا کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتشار کے شکار اس افریقی ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ توقع کی جاتی ہے کہ کانگو کی حکومت، اپوزیشن، ملکی افواج کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے رہنما صدر کابیلا کے فیصلے سے متفق ہوتے ہوئے جمہوری روایات کے احترام کریں گے۔ جمہوریہ کانگو میں صدارتی انتخابات رواں برس 23 دسمبر کو ہو رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی