وزیراعظم کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیراعظم کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی ...
وزیراعظم کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی اوورسیز پاکستانیوں کو بڑے خوشخبری سنا دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے سے متعلق کامیابی کی نوید سنائی۔ انہوں نے لکھا ”بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، جو ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں کیلئے خوشخبری ہے کہ ان کے حق رائے دہی کیلئے تحریک انصاف کی جدوجہد کامیاب ہوئی ہے اور سپریم کورٹ نے عملدرآمد کیلئے ہمارا موقف تسلیم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھانے کے احکامات دئیے ہیں۔“