”ہم مولانا کے اس بیان کو مسترد کرتے ہیں “ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو اب تک کا زوردار جھٹکا دیدیا، ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا کی تمام امیدیں دم توڑ جائیں گی

”ہم مولانا کے اس بیان کو مسترد کرتے ہیں “ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل ...
”ہم مولانا کے اس بیان کو مسترد کرتے ہیں “ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو اب تک کا زوردار جھٹکا دیدیا، ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا کی تمام امیدیں دم توڑ جائیں گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ’ریاستی’ ادارے کیخلاف بیان کو مسترد کر دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اداروں کیخلاف بیان بازی کی حمایت نہیں کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے 8 اگست کو گرینڈ اپوزیشن الائنس کے احتجاج کے دوران ایک ریاستی ادارے پر عوامی مینڈیٹ کو پی ٹی آئی کے حق میں بدلنے کے الزامات عائد کئے تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کو کہا کہ وہ مولانا فض الرحمان کو یہ پیغام پہنچا دیں گے کہ اگر دھاندلی کے علاوہ کوئی معاملہ زیر بحث آیا تو اپوزیشن گرینڈ الائنس ختم ہو جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں واضح کیا کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس صرف اور صرف انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر بنایا گیا تھا اور اگر اس کے علاوہ کسی معاملے پر بات کی گئی تو یہ اتحاد نہیں رہے گا۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /سندھ /کراچی