پی ٹی آئی ۔۔۔۔ طریقہ کار پر چل رہی ہے ، پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر برس پڑے

پی ٹی آئی ۔۔۔۔ طریقہ کار پر چل رہی ہے ، پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر برس پڑے
پی ٹی آئی ۔۔۔۔ طریقہ کار پر چل رہی ہے ، پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر برس پڑے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر نے کہاہے کہ تحریک انصاف دھاندلی کرکے آئی ہے اور ایک فاشسٹ طریقہ کار پر چل رہی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تاج حیدر نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر کچھ لوگوں کی طرف سے غیر مہذب نعرے لگائے گئے ۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مہذب کلچر اپنایا ہے ۔ تحریک انصاف کا طریقہ کار ہمارے منشور کے مخالف ہے اس لئے ہم اس کے ساتھ نہیں چل سکتے ۔ ایک جماعت جودھاندلی کرکے آئی ہے اور وہ ایک فاشسٹ طریقہ کار پر چل رہی ہے ۔ ساتھ چلنے کا اظہار نہ تحریک انصاف کی طرف سے ہو رہاہے اور نہ پیپلز پارٹی کی طرف سے ۔ اس لئے ایسی بات سوچنا بہت آگے کی سوچ ہے ۔

مزید : قومی