’’سنجو‘‘نے پاکستانی سینماؤں میں بھی بزنس کاریکارڈ قائم کردیا

’’سنجو‘‘نے پاکستانی سینماؤں میں بھی بزنس کاریکارڈ قائم کردیا
’’سنجو‘‘نے پاکستانی سینماؤں میں بھی بزنس کاریکارڈ قائم کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (یواین پی) بھارتی اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم سنجو نے پاکستانی سینما گھروں میں بھی بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ مذکورہ فلم نے 6 ہفتے سے ملک بھر کے سینما گھروں پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اس نے 35کروڑ روپے سے زائد کما لئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سنجو نے پاکستانی جدید سینما گھروں میں عامر خان کی فلم دھوم کا 25کروڑ ، پی کے کا 22 کروڑ ،شاہ رخ خان کی دل والے کا 20 کروڑ ، سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا 20 کروڑ اور سلمان خان کی ہی فلم سلطان کا 34کروڑ روپے کی کمائی کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ فلم و سینما ٹریڈ کی شخصیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی فلموں کے بزنس سے سینما انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو روزگار مل رہا ہے جبکہ اس سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بھی سہارا مل سکتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ ہمیں دلچسپ فلمیں بنانا ہونگی۔ فلم سنجو کے اب بھی تمام شوز فل جارہے ہیں ا س کے مقابلے پر تین ہفتے کے بعد نمائش پذیر ہونے والی علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم طیفا ان ٹربل نے ٹف ٹائم دے دیا ہے اور دونوں فلموں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

مزید : تفریح