’تم اپنا مذہب تبدیل کرلو‘ معروف مسلمان اداکارہ کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ لوگوں کا غصہ آسمان پر جا پہنچا

’تم اپنا مذہب تبدیل کرلو‘ معروف مسلمان اداکارہ کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ ...
’تم اپنا مذہب تبدیل کرلو‘ معروف مسلمان اداکارہ کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ لوگوں کا غصہ آسمان پر جا پہنچا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ سارہ خان حالیہ دنوں تفریحی ساحل گووا اور دبئی کی سیر کے لئے گئی ہوئی تھیں۔ اس دوران انہوں نے بہت سی تصاویر بھی بنائیں اور پھر یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی کر دیں۔ شاید ان کے دوست احباب کے حلقے میں تو یہ تصاویر قابل قبول ہوتیں لیکن عام سوشل میڈیا صارفین تو ان تصاویر کو دیکھ کر آگ بگولا ہو گئے ہیں۔ 

میل آن لائن کے مطابق سارہ خان کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سے انہیں بدترین تنقید کا سامنا ہے۔ انہیں بُرا بھلا کہنے والوں کا اصل زور اس بات پر ہے کہ مسلمان ہونے کے باوجود انہوں نے ایسی تصاویر بنوانے کے بارے میں سوچا بھی کیسے، اور حتٰی کہ کچھ لوگوں نے تو یہ تک کہہ دیا کہ تم اپنا مذہب ہی تبدیل کر لو۔

تنقید کرنے والے ایک صاحب نے لکھا ’’میرا خیال ہے تم بھول گئیں کہ تم مسلمان ہو۔ تمہیں چاہئے کہ اپنا مذہب تبدیل کر لو کیونکہ اسلام میں تو ایسے لباس کی اجازت نہیں۔‘‘

ایک اور کا کہنا تھا ’’تم انگریز نہیں مسلم ہو۔ کیوں ایسا لباس پہن کر خود کو بیچ رہی ہے؟‘‘ 

اپنی سابقہ حمایت واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے ایک نوجوان نے لکھا ’’ شرم کرو سارہ! تم مسلمان ہو؟ میں تم سے متاثر تھا لیکن اب تم سے نفرت کرتا ہوں!‘‘

ان آراء کے برعکس خیال کا اظہار کرتے ہوئے ایک شخص نے لکھا ’’تم اتنے نیک پاک ہو تو اسے فالو کیوں کرتے ہو؟ دوسروں کی زندگی میں گھسنے کی بجائے اپنی زندگی پر توجہ دو۔ اگر تم اس سے اتفاق نہیں کرتے تو گالیاں دینے کی بجائے بہتر ہے کہ اس کی تصویریں مت دیکھو! ‘‘ 

مزید : تفریح