پاک فوج کے میجرکی برطانیہ میں شاندارکارکردگی،ملکہ برطانیہ کی تعریف ، سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

پاک فوج کے میجرکی برطانیہ میں شاندارکارکردگی،ملکہ برطانیہ کی تعریف ، ...
پاک فوج کے میجرکی برطانیہ میں شاندارکارکردگی،ملکہ برطانیہ کی تعریف ، سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے جوانوں نے دنیا بھر میں وطن ِعزیز اور قوم کا نام روشن کردیا، رائل ملٹری اکیڈمی کے ایک سو تہترویں کمیشن کورس میں پاکستانی میجر کی پلاٹون کو بہترین قرار دیا گیا جس پر ملکہ برطانیہ نے پاک فوج کے میجرعمرکی شاندارکارکردگی کی تعریف کی ہے اور انہیں سرٹیفکیٹ دیاہے۔

برطانوی رائل ملٹری اکیڈمیں میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور اعلیٰ فوجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ایک سو تہترویں کمیشن کورس کی آٹھ پلاٹون میں سے ایک کی کمانڈ پاک فوج کے میجرعمرفاروق نے کی۔اس موقع پر میجر عمر فاروق کی پلاٹون کو بہترین پلاٹون کے اعزاز سے نوازا گیا۔  پاک فوج کے کیڈیٹس علی نوازش اور ولی احمد خان نے بھی پاس آؤٹ کیا۔پاکستانی کیڈٹس کا کہنا تھا کہ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اپنے کورس میں ہم دونوں سلیکٹ ہوئے اور پاکستان کی نمائندگی کی، کوشش ہوگی کہ اچھا پرفارم کریں اور پاکستان کا نام روشن کریں، ان شاءاللہ اپنے ملک جاکر خدمت کریں گے۔میجرعمرکانام رائل ملٹری اکیڈمی کی لائبریری کے اعزازی بورڈپربھی درج کیا گیا ہے،میجرعمرکی خدمات کااعتراف اوراعزازپاک فوج کےلئے قابل فخرہے۔

رائل ملٹری اکیڈمیں میں موجود فوجی افسران کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے باصلاحیت جوانوں نے ایک بار پھر ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ میجر عمر فاروق نے بتا یا کہ میرے کیڈٹس ایک سال کی ٹریننگ کے بعد پاس آوٹ ہو رہے ہیں۔ اعزاز کی بات یہ ہے کہ مجھے ملکہ برطانیہ کی طرف سے ستائشی سرٹیفیکٹ ملا ہے۔ 

مزید : برطانیہ