اگلا جشن آزادی عالمی کپ کے ساتھ منائیں گے: سرفراز احمد 

اگلا جشن آزادی عالمی کپ کے ساتھ منائیں گے: سرفراز احمد 
اگلا جشن آزادی عالمی کپ کے ساتھ منائیں گے: سرفراز احمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اے این این) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگلا جشن آزادی عالمی کپ کے ساتھ منائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بحریہ کے تحت منعقدہ تقریب میں قومی کپتان نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ بحریہ ٹاؤن میں انٹرنیشنل لیول کا سٹیڈیم بن رہا ہے، اس عمل سے کراچی کو ایک اچھا سٹیڈیم میسر آجائے گا اور جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوگی تو اس سٹیڈیم پر بھی انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوسکے گا۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہاکہ پوری قوم جشن آزادی جوش و جذبے سے منانے کی تیاری کر رہی ہے، اہلیان وطن کو یوم آزادی مبارک ہو، ایک اور سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ سال جشن آزادی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ منایا تھا، کوشش ہوگی کہ اگلے برس جشن آزادی ورلڈ کپ کے ساتھ منائیں۔

مزید :

کھیل -