سعودی عرب ،عسیر ریجن کے جرش مقام پر 3ہزار برس پرانے آثار دریافت

سعودی عرب ،عسیر ریجن کے جرش مقام پر 3ہزار برس پرانے آثار دریافت
سعودی عرب ،عسیر ریجن کے جرش مقام پر 3ہزار برس پرانے آثار دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کیک عسیر ریجن کے جرش مقام پر 3ہزار برس پرانے آثار دریافت ہو گئے۔ یہاں قومی ورثے کے ادارے کے سربراہ انجینیئر عبدالعزیز آل غانم نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عسیر میں جرش تاریخی مقام ہے۔ یہاں حمیر تمدن کے کھنڈرات موجود ہیں جس میں اسلامی دور کی بعض عمارتوں کے آثار بھی یہاں ملے ہیں جو عباسی دور کی 2مسجدوں کے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ دونوں مسجدیں ایک دوسرے کے اوپر بنی ہوئی ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جرش قلعے کی بنیادوں کے اوپر انہیں تعمیر کیا گیا تھا، قبل از اسلام دور کے متعدد نوادر بھی پائے گئے ہیں۔ 9برس سے یہاں سعودی امریکی مشترکہ ٹیم تاریخی کھدائی کر رہی تھی حال ہی میں سعودی ماہرین آثار قدیمہ نے تن تنہا کھدائی کا کام مکمل کیا۔ جرش کے تاریخی قلعہ کے بیشتر اجزاء مل گئے ہیں۔ اس کی دیو ہیکل دیواریں نجران میں "الاخدود" مقام پر پائی جانیوالی دیواروں سے ملتی جلتی ہیں۔ دونوں کا طرز تعمیر ایک جیسا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق جرش قلعے کی دیواروں پر تاریخی نقش و نگار بھی بنے ہوئے ہیں جن سے ان کی طاقت اور ترقی کی نمائندگی ہوتی ہے۔ ان دنوں سعودی عرب کے مختلف مقامات پر تاریخی کھدائیاں تیزی سے کی جا رہی ہیں۔ جن سے اس علاقے کے انتہائی قدیم ہونے کے شواہد سامنے آرہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -