حج انتظامات مثالی ہیں، روٹی کا معیار بہتر کیا جائے: پاکستانی عازمین

حج انتظامات مثالی ہیں، روٹی کا معیار بہتر کیا جائے: پاکستانی عازمین
حج انتظامات مثالی ہیں، روٹی کا معیار بہتر کیا جائے: پاکستانی عازمین

  

مکہ مکرمہ (این این آئی ) پاکستانی عازمین حج نے کہاہے کہ حج مشن کی جانب سے تمام انتظامات بہترین ہیں انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا تاہم اگر روٹی کا معیار بہتر کر دیا جائے تو مناسب ہو گا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل حج نے مکہ مکرمہ میں موجود عازمین حج سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بہترین حج انتظامات کئے گئے ہیں جن کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہو گی ۔ حرم شریف آمد ورفت کیلئے بہترین ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جارہی ہے جبکہ رہائشی انتظامات بھی مثالی ہیں ۔ عمارتیں نئی اورصاف ستھری ہیں ۔ عملہ بھی بااخلاق ہے کسی بھی مشکل میں فوری طور پر مددفراہم کی جاتی ہے ۔ 

مزید : عرب دنیا