شرپسند عناصر کی چلاس میں ڈپٹی کمشنرکی رہائشگاہ پرفائرنگ،کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا

شرپسند عناصر کی چلاس میں ڈپٹی کمشنرکی رہائشگاہ پرفائرنگ،کو ئی جانی نقصان ...
شرپسند عناصر کی چلاس میں ڈپٹی کمشنرکی رہائشگاہ پرفائرنگ،کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا

  

دیامر(ڈیلی پاکستان آن لائن)شرپسند عناصر نے چلاس میں ڈپٹی کمشنرکی رہائشگاہ پرفائرنگ کی ہے ،جس سے کو ئی جا نی نقصان نہیں ہوا ہے ،واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق چلاس میں ڈپٹی کمشنردلدارملک کی رہائشگاہ پرنامعلوم شر پسند عناصر نے فائرنگ کی ہے فائرنگ کے بعد شرپسندبٹوگاہ نالے سے فرارہوئے ہیں،ڈپٹی کمشنر ہاوس پرسیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ،ڈپٹی کمشنردلدارملک کے مطابق فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

مزید : جرم و انصاف