ایئرلائنز کی حج پروازوں کی عدم دستیابی، عازمین حج کو سعودی عرب جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ،متاثرین کی اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

ایئرلائنز کی حج پروازوں کی عدم دستیابی، عازمین حج کو سعودی عرب جانے میں شدید ...
ایئرلائنز کی حج پروازوں کی عدم دستیابی، عازمین حج کو سعودی عرب جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ،متاثرین کی اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)مختلف ایئرلائنز کی پروازیں دستیاب نہ ہونے کے باعث عازمین حج کو سعودی عرب جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ، سینکڑوں حاجی ویزا لگنے کے باوجود تاحال کسی بھی ایئر لائن کا ٹکٹ حاصل نہیں پائے ،سعودی سفارتخانے کی طرف سے بڑی تعداد مجاملہ ویزے حاصل کرنے والے ایئرلائن کی ٹکٹوں کے حصول کیلئے رل رہے ہیں ، حاجیوں نے سعودی سفیر سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیکر اپنے ملک کی ایئرلائنزکی اضافی پروازیں چلوائیں تا کہ عازمین حج بروقت سعودی عرب پہنچ سکیں ۔

تفصیلات کے مطابق حج2018کیلئے پاکستان سے عازمین حج کی بڑی تعداد میں سعودی عرب جانے کی خواہشمند ہیں اور اس لئے لوگوں نے سرکاری حج سکیم ،پرائیویٹ حج آرگنائزر اور سعودی سفارتخانے سے مجاملہ ویزے حاصل کئے ہیں ۔شاہین ایئرلائن پر پابندی لگنے ، پی آئی اے کے پاس جہازوں کی کمی کے باعث حج آپریشن بہتر انداز میں نہیں چل رہا ،کچھ ٹوورآپریٹرز اور سرکاری سکیم کے تحت حج کے خواہشمند افراد نے مختلف ایئرلائنز کی ٹکٹیں حاصل کر لی ہیں تاہم بڑی تعداد میں ٹوورآپریٹرز اور مجاملہ ویزے کے ذریعے حج خواہشمند تاحال کسی بھی ایئرلائن کی ٹکٹ نہیں کر پائے ۔ حج آپریشن میں جہازوں کی کمی کی وجہ سے عازمین حج کو شدید سفری دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سعودی سفارتخانے نے اس سال پہلے سے زیادہ مجاملہ ویزے جاری کئے ہیں جس کی وجہ سے عازمین حج مارکیٹ میں ٹکٹوں کے حصول کیلئے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ حج ویزہ حاصل کرنے والوں نے پاکستان میں سعودی سفیر سے درخواست کی ہے کہ وہ تمام تر صورتحال کا نوٹس لیں اور حج آپریشن میں سعودی ایئرلائن کی کچھ اضافی فلائٹ شامل کروائیں تا کہ حج کے خواہشمند افراد بروقت سعودی عرب پہنچ کر بآسانی حج جیسا مذہبی فریضہ انجام دے سکیں ۔